31 مئی 2012 - 19:30

ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ اور اراک شہر کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کی خواتین کا عظیم ترین سرمایہ ایمان،حجاب اور پاکدامنی کا تحفظ ہے۔

ابنا: آیت اللہ دری نجف آبادی نے ۳۱مئی کو"عورت،خاندان اور صنعت" کے عنوان سے منعقدہ تعلیمی نشست میں کہا ہےکہ اسلامی معاشرے میں خواتین کا اہم فریضہ سلامتی اورپاکدامنی کا تحفظ اور لغزشوں اور خطاوں سے پرہیز کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رجب،شعبان اور رمضان کے ایام تقرب الہی کے حصول کا بہترین موقع ہیں اور لوگوں کو اپنے معبود تک پہنچنے کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے مزید کہا ہے کہ مرو وعورت زندگی میں ایک دوسرے کی تکمیل کا حصہ ہیں اور یہ نظام خلقت ایک خاص نظم وضبط کے تحت خلق کیا گیا ہے کہ جوانسانو ں کے لیے آرام وسکون کی زندگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا اسلامی معاشرے کی خواتین کے لیے ایک مکمل آئیڈیل ہیں اور خواتین کا ایک مقدس اور پاکیزہ فریضہ خاندان اور اولاد کی تربیت کرنا ہے۔

امام جمعہ اراک نے آخرمیں اللہ تعالی کے نزدیک انسان کے مقام ومنزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انسان کے نیک اور اچھے اعمال اس کی آخرت کی سعادت کا ضامن ہیں۔

..................

/169